اسے ڈھونڈتی ہیں ہر گھڑی میری حسرتیں میری چاہتیں ❁

میری شوخیاں میرا بچپنا میری محبتیں میری شرارتیں

بے مثل ہر اک بات میں برق رفتار ہر اک کام میں ❁

خوش مزاج ہر ایک سے بلند ہمتی مزاج میں

مجھے ضبط غم کا سبق دے کر دور مجھ سے چلا گیا ❁

وہ جس کے ساتھ ساتھ میرا سب چین سکھ بھی چلا گیا

وہ جس کے دم سے تھا میری زندگی کا سلسلہ ❁

وہ بے رخی سے ایک دن یوں بے دھڑک ہی چلا گیا

جس کی دعائیں ڈھال تھیں ہر میدان میں میرے لیے ❁

مجھے چھوڑ کے بے آسرا اک روز اچانک چلا گیا

Advertisements